اجزاء - تین
افراد کےلےء
بروکلی یا پھول گوبھی ایک عدد چھوٹا پھول
تیل تین کھانے کے چمچ
آلو دو سے تین عدد
(پیازدرمیانه ایک عدد
چیڈر چیز سو گرام
پانی دو کپ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ پسی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
فریش کریم آدھی٢/١ پیالی
پسی ہوئی لال مرچ ایک چٹکی برابر
ترکیب و تیاری
سب سے پہلے ایک کڑاہی میں تیل
گرم کرکے آلو پیاز اور گوبھی کے ایک سے دو
پھول بچا کر باقی تمام اس میں شامل کریں اور چار سے پانچ منٹ تک رکھين۔
اب اس میں چیڈر چیز اور دو کپ
پانی شامل کردیں۔
جب يھ تھوڑا پکنے لگے تو آنچ
ہلکی کرکے ڈھک کر پکنے دیں تاکہ آلو اچھی طرح گل جائين۔
پندرہ سے بیس منٹ بعد جب آلو
اچھی طرح گل جائے تو چولہا بند کرکے یہ سارا مکسچر بلینڈر میں ڈال کراچھی طرح پیس
لیں۔
پھر اسے دوبارہ کڑاہی میں ڈال
لیں۔
اب اس میں نمک، پسی کالی مرچ،
فریش کریم اور پسی ھوئی لال مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
اس دوران بچی ہوئی پھول گوبھی الگ پین میں اُبال لیں۔
اب اس شوربے کو سرونگ ڈش میں
نکالیں۔
پھر پھول گوبھی کو چھوٹا کاٹ کر اوپر سے گارنش کرکے
پيش کریں۔
No comments:
Post a Comment