اجزاء چار افراد کےلےء
بیف انڈرکٹ آدھا کلو
نوڈلز ایک پیکٹ
تیل ایک کھانے کا چمچ
تِل کا تیل آدھا کھانے کا چمچ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
شہد دو کھانے کے چمچ
کالی مرچ پسی ہویء ایک چائے کا چمچ
شملہ مرچ دو عدد
ہری پیاز کٹی ہوئی تین عدد
تِل بھنے ہوئے ایک کھانے کا چمچ
ترکیب و تیاری
بیف انڈرکٹ کے باریک پارچے بنالیں۔
اب دیگچی میں پانی ڈال کر نوڈلز
اُبالیں۔
ساتھہ ہی ان میں تیل شامل کر دیں۔
نوڈلز گل جائیں تو انھیں چھلنی میں
نکال کر ٹھندے پانی سے دھوئیں اور تِل کا تیل ملا دیں۔
پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے پارچے
ڈالیں۔
جب اُن کا پانی خشک ہو جائے تو
نوڈلز، سویا ساس اور سفید سرکہ شامل کرکے تَل لیں۔
اس کے بعد شہد ڈال کر جلدی جلدی
چمچ چلائیں۔
جب شہد نوڈلز میں اچھی طرح مکس ہو
جائے تو پسی کالی مرچ چھڑک دیں۔
آخر میں شملہ مرچ، کٹی ہری پیاز
اور بھنے تِل ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھیں۔
مزے دار ہنی بیف نوڈلزپیش کرنے کے
لےء تیار ہے۔
No comments:
Post a Comment