Sunday 16 February 2014

Recipe For Honey And Beef Noodles

اجزاء چار افراد کےلےء

بیف انڈرکٹ آدھا کلو
نوڈلز ایک پیکٹ
تیل ایک کھانے کا چمچ
تِل کا تیل آدھا کھانے کا چمچ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
شہد دو کھانے کے چمچ
کالی مرچ پسی ہویء ایک چائے کا چمچ 
شملہ مرچ دو عدد
ہری پیاز کٹی ہوئی تین عدد
تِل بھنے ہوئے ایک کھانے کا چمچ

ترکیب و تیاری

بیف انڈرکٹ کے باریک پارچے بنالیں۔
اب دیگچی میں پانی ڈال کر نوڈلز اُبالیں۔
ساتھہ ہی ان میں تیل شامل کر دیں۔
نوڈلز گل جائیں تو انھیں چھلنی میں نکال کر ٹھندے پانی سے دھوئیں اور تِل کا تیل ملا دیں۔
پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے پارچے ڈالیں۔
جب اُن کا پانی خشک ہو جائے تو نوڈلز، سویا ساس اور سفید سرکہ شامل کرکے تَل لیں۔
اس کے بعد شہد ڈال کر جلدی جلدی چمچ چلائیں۔
جب شہد نوڈلز میں اچھی طرح مکس ہو جائے تو پسی کالی مرچ چھڑک دیں۔
آخر میں شملہ مرچ، کٹی ہری پیاز اور بھنے تِل ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھیں۔

مزے دار ہنی بیف نوڈلزپیش کرنے کے لےء تیار ہے۔

No comments:

Post a Comment