Sunday 16 February 2014

Recipe For Mango Fry Noodles

اجزاء تین افراد کےلےء

آم ایک عدد کیوبز
ایگ نوڈلز آدھا پیکٹ
تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
لہسن باریک کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
پیازباریک کٹی ہوئی ایک عدد
بیف ایک پاؤ
ٹماٹر دو عدد
اویسٹر سوس ایک کھانے کا چمچ
سویا سوس دو سے تین کھانے کے چمچ
کالی مرچ پسی آدھا چائے کا چمچ 
ریڈ چلی پیسٹ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
انڈا ایک عدد
ہرا دھنیا گارنش کے لیے

ترکیب و تیاری

ایک پتیلی میں پہلے سے پانی گرم کر لیں۔
اب اس میں نوڈلز ڈال کر ابال لیں اور نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔
جب ان کا ٹمپریچر نارمل ہو جائے تو انھیں نکال کر چھاننی میں ڈال لیں تاکہ ان کا پانی اچھی طرح خشک ھو جائے۔
اب انھیں تھوڑا سا تیل لگا کر رکھہ دیں۔
نوڈلز تیار ہیں۔
پھر ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن، پیاز اور بیف ڈال کر اچھی طرح اسٹر فرائی کر لیں۔
اب اس میں ٹماٹر شامل کرکے بھون لیں۔
پھر اس میں اویسٹر سوس، سویا ساس، پسی کالی مرچ، ریڈ چلی پیسٹ اور نمک شامل کرکے پکائیں۔
آخر میں انڈا شامل کر دیں۔
جب انڈا پک جائے تو اس کو اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں آم کیوبز اور نوڈلز ڈال کر اسے مکس کر لیں اور ڈش آؤٹ کر لیں۔

اب ہرے دھنیے سے گارنش کرکے پیش کریں۔

No comments:

Post a Comment