اجزاء تین افراد کےلےء
آم ایک عدد کیوبز
ایگ نوڈلز آدھا پیکٹ
تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
لہسن باریک کٹا ہوا ایک کھانے کا
چمچ
پیازباریک کٹی ہوئی ایک عدد
بیف ایک پاؤ
ٹماٹر دو عدد
اویسٹر سوس ایک کھانے کا چمچ
سویا سوس دو سے تین کھانے کے چمچ
کالی مرچ پسی آدھا چائے کا چمچ
ریڈ چلی پیسٹ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
انڈا ایک عدد
ہرا دھنیا گارنش کے لیے
ترکیب و تیاری
ایک پتیلی میں پہلے سے پانی گرم کر
لیں۔
اب اس میں نوڈلز ڈال کر ابال لیں
اور نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔
جب ان کا ٹمپریچر نارمل ہو جائے تو
انھیں نکال کر چھاننی میں ڈال لیں تاکہ ان کا پانی اچھی طرح خشک ھو جائے۔
اب انھیں تھوڑا سا تیل لگا کر رکھہ
دیں۔
نوڈلز تیار ہیں۔
پھر ایک پین میں تیل گرم کرکے اس
میں لہسن، پیاز اور بیف ڈال کر اچھی طرح اسٹر فرائی کر لیں۔
اب اس میں ٹماٹر شامل کرکے بھون
لیں۔
پھر اس میں اویسٹر سوس، سویا ساس،
پسی کالی مرچ، ریڈ چلی پیسٹ اور نمک شامل کرکے پکائیں۔
آخر میں انڈا شامل کر دیں۔
جب انڈا پک جائے تو اس کو اچھی طرح
مکس کریں۔
پھر اس میں آم کیوبز اور نوڈلز ڈال
کر اسے مکس کر لیں اور ڈش آؤٹ کر لیں۔
اب ہرے دھنیے سے گارنش کرکے پیش
کریں۔
No comments:
Post a Comment