ڈونٹ کباب چاٹ
اجزاء برائے چار تا چھ افراد کیلئے
قیمہ آدھا کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
پیاز بڑے سائز میں دو عدد
آلو درمیانے سائز میں دو عدد
چنے کی دال آدھا کپ
انڈہ ایک عدد
ہری مرچ چھ(6) عدد
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
پودنیہ کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
پانی دو کپ
چاٹ کے لئے
دہی دو کپ
ہری چٹنی آدھا کپ
کھٹی میٹھی چٹنی آدھا کپ
سیو ایک کپ
پاپڑی چورا دو عدد
پیاز کٹی ہوئی ایک عدد
ٹماٹر کیوبز میں کٹا ہوا ایک عدد
ہرا دھنیا کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ دو عدد
ترکیب
قیمہ کو ادرک لہسن کے پیسٹ ، نمک، چنے کی دال، بڑی پیاز، آلو اور دو کپ پانی کے ساتھ پکالیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔ ایک پیالے میں انڈہ پھینٹ کر اس میں ہری مرچ ڈال کر مکس کرلیں۔ اب قیمہ کو ٹھنڈا کرکے اس میں دہی ہری مرچ مکسچر، کالی مرچ، ک ±ٹی لال مرچ، گرم مصالحہ، ہرا دھنیا اور پودینہ اچھی طرح مکس کرکے گول شکل دیں۔ پھر انھیں گول کٹر سے کاٹ لیں۔ اس کے بعد تیز آنچ پر فرائی کر لیں، یہاں تک کہ وہ لائٹ گولڈن ہو جائیں۔
چاٹ کے لیے) دہی کو ایک پلیٹ میں ڈال دیں۔ اوپر دو ڈونٹ کباب کے ساتھ ہری چٹنی، کھٹی میٹھی چٹنی کو پھینٹی ہوئی دہی پر ڈال دیں۔ اب اوپر سیو، پاپڑی، پیاز ، ٹماٹر، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کرپیش کریں۔
No comments:
Post a Comment