Wednesday 5 March 2014

Recipe For Crispy Papri Chaat

پاپڑی چاٹ

papri chaat is a delicious and easy to made side dish, cooking recipes, recipes in urdu and english, pakistani cooking show, recipes fun, simple and easy making recipes for begginers, delicious recipes, appetizer recipes, side dish recipes, how to food cooking, refreshment recipes, spicy foods recipes, easy and healthy food recipes, balanced diet, mama love recipes,

اجزاء برائے چھ افراد کیلئے

پاپڑی کے لئے

میدہ دو کپ
تیل ایک کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
تیل تلنے کے لیے
کھجور املی کی چٹنی آدھا کپ
ہری چٹنی آدھا کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
آلو دو عدد ا بلے اور کیوبز میں کٹے ہوئے
دہی پھینٹا ہوا آدھا کپ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
زیرہ بھنا اور پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
سیو گارنش کے لئے
ہرا دھنیا گارنش کے لئے

کھجور املی کی چٹنی کے لئے

کھجور آدھا کپ
املی کا گودا آدھا کپ
گڑ دو کھانے کے چمچ
 نمک آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

ہری چٹنی کے لیے

پودینے کے پتے ایک کپ
ہرا دھنیا آدھا کپ
پیاز دو کھانے کے چمچ
نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ تین عدد
لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ

ترکیب

ہری چٹنی کے لیے) بلینڈر میں پودینے کے پتے، ہرا دھنیا، پیاز، چینی، نمک، ہری مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
کھجور املی کی چٹنی کے لیے) کھجوروں میں سے بیج نکالیں اور انھیں پین میں املی کا گودا، گڑ، پسی لال مرچ، نمک اور ایک کپ پانی کے ساتھ پکا لیں۔ پھر اسے ٹھنڈا کرکے بلینڈ کر لیں۔
پاپڑی کے لیے) میدہ، نمک، ایک کھانے کے چمچ تیل اور حسب ضرورت پانی کے ساتھ ڈو گوندھ لیں۔ اب اسے بیل کر کوکی کٹر کی مدد سے کاٹیں اور درمیانی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں، یہاں تک کہ وہ گولڈن اور کرسپی ہو جائے۔ پھرپیش کرنے کے لیے ایک بڑے پیالے میں پاپڑی، کھجور املی کی چٹنی، ہری چٹنی، نمک، آلو کیوبز اور دہی ڈال دیں۔ اب اس پر چاٹ مصالحہ، زیرہ اور پسی لال مرچ چھڑک کر ہرا دھنیا اور سیو سے گارنش کرکے پیش کریں۔

No comments:

Post a Comment