Monday 13 March 2017

Fresh Aaloo Bukhara Ka Sharbat - Plums Drink Recipe

فریش آلو بخارے کا شربت 

اجزائ
آلو بخارہ ۔ ایک پاوء
پانی ۔ دوگلاس 
کالا نمک ۔ آدھا چائے کاچمچ 
بھنا اور باریک پسا زیرہ ۔ آدھا چائے کا چمچ 
براون شوگر ۔ چار کھانے کے چمچ 
رس لیموں ۔ دو کھانے کے چمچ 
تازہ پودینے کی پتیاں ۔ حسب ضرورت 
برف ۔ حسب ضرورت 


بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے پتیلی میں ایک گلاس پانی ، آدھا چائے کا چمچ نمک ، چار کھانے کے چمچے براون شوگر اور ایک پاوکٹے ہوئے آلو بخارے ڈال کر ابالیں۔ د و ابال آنے پر چولہے سے اتار کر چھلکے الگ کر لیں۔ 
 بلینڈر میں ایک گلاس پانی ،دو کھانے کے چمچے لیموں کا رس اور آدھا چائے کا چمچہ بھنا اور پسا زیرہ اور حسب ضرورت برف کے ساتھ ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
 تمام اجزا ء مکس ہونے پر حسب ضرورت پودینے کی پتیاں ڈال لیں۔ مزے دار آلو بخارے کا تازہ شربت تیار ہے۔

No comments:

Post a Comment