Showing posts with label Side Dish (Appetizer). Show all posts
Showing posts with label Side Dish (Appetizer). Show all posts
Friday, 7 March 2014
Wednesday, 5 March 2014
Recipe For Dahi Baray
Dahi Baray (دہی بڑے) recipe is simple to arrange and great salty and spicy tasty to eat. Everybody loves it.
Recipe for Special Fuit Chaat
Recipe For Paptia (Papaya) Chaat
Papaya chatt is very simple and easy to made. It is very delicious and can be served as a side dish.
Recipe For Katori Chaat
Katori Chaat is one of the most appetizing chaat, as mini tarts filled with a spicy mixture of chatnies and sprout.
Recipe For Kam Chiknai or Low Fat Chana Chaat
اجزاء برائے چار افراد کیلئے
کابلی چنے ا بلے ہوئے ایک کپ آلو ا بلے ہوئے ایک کپ نمک حسب ذائقہ
کڑی پتہ چھ عدد پیازپسی ہوئی تین کھانے کے چمچ ٹماٹر پسے ہوئے تین کھانے کے چمچ
ہری مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ زیر ہ ب ھنا و پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
خشک دھنیا ب ھنا اور پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ
پودینہ حسب ضرورت
ترکیب
سب سے پہلے ایک پین میں ایک کواٹر کپ پانی شامل کرکے اس میں کابلی چنے، نمک، کڑی پتہ شامل کر دیں۔ جب سب چیزیں مکس ہو جائیں اور پانی خشک ہونے لگے تو اس میں پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، چاٹ مصالحہ، زیرہ اور دھنیا شامل کریں۔ پھر اس پر دھنیا، پودینہ اور آلو شامل کرکے چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
Recipe For Crispy Papri Chaat
پاپڑی چاٹ
اجزاء برائے چھ افراد کیلئے
پاپڑی کے لئے
میدہ دو کپ
تیل ایک کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
تیل تلنے کے لیے
کھجور املی کی چٹنی آدھا کپ
ہری چٹنی آدھا کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
آلو دو عدد ا بلے اور کیوبز میں کٹے ہوئے
دہی پھینٹا ہوا آدھا کپ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
زیرہ بھنا اور پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
سیو گارنش کے لئے
ہرا دھنیا گارنش کے لئے
کھجور املی کی چٹنی کے لئے
کھجور آدھا کپ
املی کا گودا آدھا کپ
گڑ دو کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ہری چٹنی کے لیے
پودینے کے پتے ایک کپ
ہرا دھنیا آدھا کپ
پیاز دو کھانے کے چمچ
نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ تین عدد
لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ
ترکیب
ہری چٹنی کے لیے) بلینڈر میں پودینے کے پتے، ہرا دھنیا، پیاز، چینی، نمک، ہری مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
کھجور املی کی چٹنی کے لیے) کھجوروں میں سے بیج نکالیں اور انھیں پین میں املی کا گودا، گڑ، پسی لال مرچ، نمک اور ایک کپ پانی کے ساتھ پکا لیں۔ پھر اسے ٹھنڈا کرکے بلینڈ کر لیں۔
پاپڑی کے لیے) میدہ، نمک، ایک کھانے کے چمچ تیل اور حسب ضرورت پانی کے ساتھ ڈو گوندھ لیں۔ اب اسے بیل کر کوکی کٹر کی مدد سے کاٹیں اور درمیانی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں، یہاں تک کہ وہ گولڈن اور کرسپی ہو جائے۔ پھرپیش کرنے کے لیے ایک بڑے پیالے میں پاپڑی، کھجور املی کی چٹنی، ہری چٹنی، نمک، آلو کیوبز اور دہی ڈال دیں۔ اب اس پر چاٹ مصالحہ، زیرہ اور پسی لال مرچ چھڑک کر ہرا دھنیا اور سیو سے گارنش کرکے پیش کریں۔
Recipe For Donut Kabab Chaat
ڈونٹ کباب چاٹ
اجزاء برائے چار تا چھ افراد کیلئے
قیمہ آدھا کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
پیاز بڑے سائز میں دو عدد
آلو درمیانے سائز میں دو عدد
چنے کی دال آدھا کپ
انڈہ ایک عدد
ہری مرچ چھ(6) عدد
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
پودنیہ کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
پانی دو کپ
چاٹ کے لئے
دہی دو کپ
ہری چٹنی آدھا کپ
کھٹی میٹھی چٹنی آدھا کپ
سیو ایک کپ
پاپڑی چورا دو عدد
پیاز کٹی ہوئی ایک عدد
ٹماٹر کیوبز میں کٹا ہوا ایک عدد
ہرا دھنیا کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ دو عدد
ترکیب
قیمہ کو ادرک لہسن کے پیسٹ ، نمک، چنے کی دال، بڑی پیاز، آلو اور دو کپ پانی کے ساتھ پکالیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔ ایک پیالے میں انڈہ پھینٹ کر اس میں ہری مرچ ڈال کر مکس کرلیں۔ اب قیمہ کو ٹھنڈا کرکے اس میں دہی ہری مرچ مکسچر، کالی مرچ، ک ±ٹی لال مرچ، گرم مصالحہ، ہرا دھنیا اور پودینہ اچھی طرح مکس کرکے گول شکل دیں۔ پھر انھیں گول کٹر سے کاٹ لیں۔ اس کے بعد تیز آنچ پر فرائی کر لیں، یہاں تک کہ وہ لائٹ گولڈن ہو جائیں۔
چاٹ کے لیے) دہی کو ایک پلیٹ میں ڈال دیں۔ اوپر دو ڈونٹ کباب کے ساتھ ہری چٹنی، کھٹی میٹھی چٹنی کو پھینٹی ہوئی دہی پر ڈال دیں۔ اب اوپر سیو، پاپڑی، پیاز ، ٹماٹر، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کرپیش کریں۔
Monday, 3 March 2014
Saturday, 1 March 2014
Subscribe to:
Posts (Atom)


















