Sunday 2 February 2014

Recipe For Vegetable Spicy Chowmein

اجزاء -  چارافراد کےلےء

بند گوبھی باریک کٹی ہوئی ایک عدد
شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی دو عدد
گاجر باریک کٹی ہوئی دو عدد
بین اسپروٹس صاف کیے ہوئے ایک پیالی
ہری پیاز باریک کٹی ہوئی دو گٹھی
نوڈلز آدھا پیکٹ
کھانے کاتیل پانچ کھانے کے چمچ
پیازباریک کٹی ہوئی ایک عدد
ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
سرکہ سفید  دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ لمبی باریک کٹی ہوئی چھہ عدد
چلی ساس دو کھانے کے چمچ
لال مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
چکن کیوب ایک عدد
تِل کا تیل ایک چائے کا چمچ
چکن کیوب والا میدہ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب و تیاری

ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے اس میں نوڈلز اور دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر اُبالیں۔ جب نوڈلز گل جائیں تو پانی نتھار لیں٫ اب نوڈلز کو ٹھنڈے پانی سے دھوکر ذراسی چکنائی دوبارہ ملائیں۔ پھر ایک کڑاہی میں تین کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے پیاز ہلکی گلابی کر لیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور بند گوبھی، شملہ مرچ، گاجر، سویا سوس، سفید سرکہ، نمک اور ہری مرچ شامل کرکے دو منٹ بھون لیں اور پھر نوڈلز ڈالیں۔
اس کے بعد چلی سوس، لال مرچ، چکن کیوب اور نمک ڈال کر اچھی طرح جلدی جلدی ملائیں اور تِل کا تیل ڈال دیں۔

اب اوپر سے بین اسپروٹس اور ہری پیاز کے پتے ڈال کر گرم گرم پیش کریں۔

No comments:

Post a Comment